اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان اور اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان کی جانب سے سندھ بھر میں عید الفطر کی نماز میں سیاھ پٹیاں باندھ کر ادا کی گئی، جب کہ شہدائے پاراچنار اور ان کے لواحقین کے غم میں شریک ہوتے ہوئےعید نماز میں مزمتی تقریریں اور قراردادیں پیش کی گئی، جس پہ شرکا نے اللہ اکبر کا نعرہ لگا کے حمایت کا اعلان کیا۔
تفصیلات کے مطابق اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان کے یونٹ چانڈیہ گوٹھ قاسم آباد میں اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے چئیرمین مفکر اسلام انجنئیر سید حسین موسوی کی اقتداع میں نماز ادا کی گئی جس کے بعد خطاب کرتے ہوئے چئیرمین تحریک سید حسین موسوی نے کہا کہ جب تک قوم اتحاد قائم نہیں کرتی ، کمزور رہے گی ، اور کمزور کی کوئی داد فریاد نہیں سنتا، ہمیں علمی عملی اور اقتصادیات میں آگے بڑھنا ہوگا جس سے ترقی کے راستی ہموار ہونگے اور مسائل ختم ہونگے، انہوں نے کہادہشتگردی ناسور بن گئی ہے جب کہ ہمارے حکمران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، ہم وطن عزیز میں سعودی نواز دہشتگردوں کے خونخوار کاروائیوں کی مزمت کرتے ہیں، سیکوریٹی فورسز سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پاراچنارمحب وطن پاکستانیوں کا شہر ہے اس کو دہشتگردوں کے رحم و کرم پہ نہ چھوڑا جائے، اس موقع پہ مرکزی جنرل سیکریٹری پسند رضوی نے حیدرآباد میں نماز عید الفطر کے بعد نماز کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس غم اور مشکل گھڑی میں ہم شہدا اور ان کے لواحقین کے ساتھ ہیں اور ان کا بھرپور ساتھ دینگے اس موقع پہ علم و عمل تحریک پاکستان کے مرکزی صدر ثابت علی ساجدی بھی موجود تھے، جب کے اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان کے مرکزی صدر قمر عباس جتوئی نے لاڑکانہ میں سیاہ پٹی باندھ کے عیدالفطر کی نماز ادا کی اور نماز کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان ملت تشیع کے حقوق ،ملت کی بیداری، کردارسازی، تربیت کا مرکز ہے، لہذا



















وہ ملت تشیع پہ ظلم کے خلاف اپنا آواز بلند کرتی آرہی ہے اور کرتی رہےگی، اس وقت وطن عزیز میں امریکہ کی سرپرستی میں بننے والے سعودی اتحاد کے بعد ہونے والی دہشتگردی کی مزمت کرتی ہے اور اپنا احتجاج ریکارڈ کرواتی ہے کہ واقع میں ملوث دہشتگردوں کو عبرتناک سزا دی جائے، اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری غلام سرور سومرو نے بوزدار وڈا خیرپور میں سیاہ پٹی باندھ کے نماز عیدالفطر ادا کی، اطلاعات کے مطابق سندھ بھر میں اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان اور اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان کے تمام کارکنان نے سیاھ پٹی باندھ کے نماز عیدالفطر ادا کی ، جس میں حیدرآباد، مٹیاری، نوابشاھ، مورو، نوشہروفیروز، کنڈیارو، خیرپور، سکھر، گھوٹکی، شہداد کوٹ، لاڑکانہ، دادو، کے این شاھ، جاشورو، میرپور خاص، بدین ، اور دیگر شہروں میں یوم سوگ اور عید سادگی سے منائی جارہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲